محمد اقبال ۔ نمائندہ enn
بھاگٹا نوالہ/73جنوبی
۔10محرم الحرام بھاگٹا نوالہ کے چک 73جنوبی میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس شبہیہ ذوالجناح امام بارگاہ ایوان حسین سے برآمد ہو کر اپنے روایتی وقدیمی راستوں پر رواں دواں ہے۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=133733675615997&id=111963641126334
تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس شبہیہ ذوالجناح امام بارگاہ ایوان حسین سے برآمد ہو کر اپنے روایتی وقدیمی راستوں پر گامزن ہے۔جلوس میں علم مولا غازی عباس علمدار علیہ السلام اور جھولا شہزادہ علی اصغر علیہ السلام شامل ہیں۔جلوس میں عزادار نواں خوانی۔زنجیر زنی اور ماتم داری کر رہے ہیں۔
جلوس چک 73جنوبی بازار نذر چوک میں پڑاؤ ڈالے گا ۔ ذاکرین اور علماء کرام حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر روشنی ڈالیں گے۔اور عزادار زنجیر زنی کریں گے۔جلوس کے راستوں پر نذر ونیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔جگہ جگہ پر پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔اور جلوس کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس رات تقریباً8بجے کے قریب کربلا معلیٰ پر اختتام پذیر ہو گا۔اور شام غریباں بھی برپا ہو گی۔
نمائیندہ محمد اقبال ای این این نیوز بھا گٹا نوالہ سسرگودھا