خالد احمد . سٹی رپوٹر
پوري ملک کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی میں یوم عاشور بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، ہر طرف یا حسین علیہ السلام کی صدائین بلند
ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی 10 محرم یوم عاشورہ بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، حضرت امام حسین علیہ اسلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی میدان کربلا میں دین اسلام کی سر بلندی کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجالس منعقد کی گئیں اور ماتمی جلوسوں برآمد ہوئے جبکہ شہر بھر کی امام بارگاہوں سے چھوٹے بڑے جلوس بھی برآمد ہو ئے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقررہ منزل پر اختتام پذیر ہوئے،
اس موقع پرڈپٹی کمشنر سانگھڑ خواجہ عمران الحسن ، ایس ایس پی سانگھڑ فرخ لنجار، اے ایس پی ٹنڈوآدم ڈاکٹر ایاز حسین جتوئی، رینجرز کے ڈی ایس آر آصف ، میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم محترم غلام دستگیر شیخ اور سی ایم او ھمایون عمران راجپوت مختیار کار عبدالغفار لاکھیر نے ماتمی جلوسوں، امام بارگاہوں کا دورہ کیا، روڈ راستوں سیکیورٹی انتظامات میڈیکل کیمپ اور صفائی ستھرائی کے کاموں کاجاٸزہ لیا،
یوم عاشورہ کا دن رینجرز اسکواڈ ،سندھ پولیس کی سربراہی اختتام پزیر ھوا
خالد احمد . سٹی رپوٹر ای این این نیوز ٹنڈوادم