گوہر علی ۔ نمائندہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کا10ویں محرم الحرام کے حوالہ سے اٹک شہر کے مرکزی جلوس کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے 10ویں محرم الحرام کے حوالہ سے اٹک شہر میں جاری مرکزی جلوس کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایت پر اٹک پولیس نے دسویں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں میں آ ئے شرکاء کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں اس کے علاوہ پولیس ہیڈکوارٹرز لائنز میں اضافی نفری کو سٹینڈبائی رکھا گیا ہے۔
ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود سکیورٹی کے تمام عمل کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے تمام پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت دی ۔
رپوٹ ( گوھر علی یوسف زئی enn news )