عزیر احمد ۔ نمائندہ Enn
گوجرانوالہ: ایس پی صدر عبدالوہاب جدون کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی میں بدنام زمانہ خطرناک ڈکیٹ مارا گیا
تفصیلات کے مطابق صدر کامونکی پولیس بیسوں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کوعلاقہ تھانہ ایمن آباد میں برآمدگی کے لئے لے جا رہی تھی کہ دیوان روڑ پر3کس موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور حراست سے ملزم کو فرار کروالیا۔ جس پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرکل کامونکی کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کروا دی گئی۔پورن پور پُلی پر 2موٹر سائیکل سواروں کا ایمن آباد پولیس سے سامنا ہو نے پر ملزمان کی پولیس پرسیدھی فائرنگ کر دی ، فائرنگ بندہونے پردوران سرچ آپریشن راجباہ کی پٹڑی کی دوسری جانب کھیتوں میں ایک لاش ملی۔ لاش کی شناخت مفرور ملزم یٰسین کے نام سے ہوئی،جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔مفرور ملزمان کی گرفتاری بارے ایس پی صدر ڈویژن عبدالوہاب کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گی