ڈیرہ غازیخان
رپورٹ (بیوروچیف ۔ فیاض حسین لاشاری )
شاہصدردین میں قبضہ مافیا بے لگام بد بختوں نے قبرستان کو بھی نہیں چھوڑا
روز بروز نئ بلڈنگیں اور دوکانیں قبرستان کے رقبے میں تیار کی جا رہی ہیں
محکمہ اوقاف بھی مال بنانے میں مصروف
آج تک کسی آفیسر نے قبضہ چھڑوانے کی جرات نہیں کی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ متعلقہ افسران بھی رشوت لیکر چپ ہیں
جب بھی کوئ نیا اے سی ،ڈی سی،کمشنر تعینات ہوتا ہے
مقامی لوگ ایکشن کی امید رکھتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کوئ آفیسر بھی آ کر موقع دیکھنے کی بھی تکلیف نہیں کرتا
اگر اسی طرح ہمارے اعلی افسران غفلت کی نیند سوتے رہے یا(رشوت لیکر ) چپ رہے تو کچھ سالوں تک شاہصدردین قبرستان کا نام ونشان بھی نہیں رہے گا
شاہصدردین قبرستان کا کل رقبہ 86کنال 6مرلے ہے لیکن اب تو آدھا بھی نہیں رہا
مقامی لوگوں نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل اہل علاقہ شاہصدردین نےصحافیوں سےگفتگوکرتےہوۓکہاہےکہ اگرقبضہ واگزارنہ کرایاگیاتوہم ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان آفس کےسامنےقبضہ گروپ کےخلاف دھرنادینگےجس میں محمدیوسف جروارایڈووکیٹ بشیراحمدکلال شفقت تاجیانی سیدزرغام عباس شاہ صاحب سابق صدرپریس کلب شاہصدردین عابدحسین سرائ فیاض حسین لاشاری غلام اکبردستی اعجاز خان کھوسہ رحمت حسین دستی سابق ممبربشیراحمددستی صفدرحسین دستی مجاہدخان کھوسہ نےمتفق ہوکراتفاق کرتےہوۓکہاہےاب انتظامیہ ہوش کےناخن لےاب انتظامیہ کوجاگناہوگاقبرستان قبضہ مافیاکےخلاف آپریشن نہ کیاگیاتووزیراعلی پنجاب عثمان بزدارہاؤس کےسامنےدھرنادینگے
