محمد شہباز: نمائندہ
شیرگڑھ
اوکاڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور آصف حسین پر با اثر افراد کا حملہ جان سے مارنے کی کوشش اسسٹنٹ کمشنر بال بال بچ گئے
ایک ملزم گرفتار پانچ فرار ہوگئے ملزمان انتقال منسوخی کیس میں مرضی کا فیصلہ کرانا چاہتے تھے پولیس
اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور منسوخی انتقال کیس میں مرضی کا فیصلہ نہ کرنے پر با اثر افراد آصف، طارق اور خالد وغیرہ نے دوران میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور آصف حسین کے دفتر میں گھس کر دھاوہ بول دیا
دفتر میں میز پر موجود اسٹرے سے اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کر دیا جس سے وہ بال بال بچ گئے ملزمان نے دفتر میں موجود قیمتی اشیاء لیپ ٹاپ اور قیمتی کاغذات اٹھالئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر آصف محبوب نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں
