محمد شہباز ۔ نمائندہ
شیرگڑھ بھر کے تمام امام بارگاہوں کے باہر پنجاب پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کے نوجوان ہر دم تیار ہیں
اس حوالہ سے ہمارے نمائندے محمد شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رینالہ ظفر اقبال ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ
تمام جگہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں
العاشق امام بارگاہ کے مرکزی گیٹ پر ASI شاہد غوری اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈیوٹی کرتے دکھائی دے رہے ہیں
ساتھ ہی کرونا ایس او پیز پر مکمل خیال رکھتے ہوئے
پنجاب پولیس کے نوجوان اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے
