محمد حفیظ ۔ نمائندہ Enn
محرم میں ایک اور کربلا ،ایک اور سید خاندان کے ساتھ ظلم
تھانہ صدر اٹک پولیس نےننھی سی چار سالہ سیدہ کلی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ نما شخص کو گرفتار کر کےآہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
معصوم بچوں سے درندگی کے مرتکب ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق 12اگست کی شام ایک غمزدہ باپ اپنی معصوم سی کلی کے ساتھ دل دہلا دینے والے وقوعہ کی رپورٹ درج کرانے تھانہ صدر اٹک آیا
جس نے تحریری درخواست میں بیان کیا کہ اس کی بچی جس کی عمر 5سال ہے کے ساتھ ایک شخص نے زیادتی کی کوشش کی ہے قانونی کاروائی کی جائے۔اس درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نےننھی کلی کے ساتھ زیادتی کے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد جواد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عظمت حیات کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا ٹاسک دیا۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک نے اپنی پروفیشنل ٹیم کے ہمراہ تمام تردستیاب وسائل کو استعمال میں لاکر ملزم وسیم زیب ولد اورنگزیب ساکن ماڑی کو گرفتار کر لیاجس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں سے زیادتی کے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔اٹک پولیس نہ صرف ایسے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے بلکہ انہیں عدالتوں سے سزا دلوانے کی حکمت عملی پر بھی عمل پیرا ہے تا کہ معاشر ےکو ایسے ناسور وں سے پاک کیا جا سکے۔. سب سے اپیل ہے کہ دعا کریں اللہ پاک مجرم کو سرعام سزا ہو تاکہ آئیندہ کوئ ایسا ظلم نہ ہو
بچی کا ماموں سید عابد بخاری تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک
