گوہر علی ۔ نمائندہ Enn
اجلاس عام نیشنل ہائی ویز موٹر وے پولیس
آج مورخہ 11 اگست 2021 بروز بدھ, نیشنل ہائی ویز موٹر ویز پولیس سیکٹر آفس نارتھ ون خیر آباد میں, انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام صاحب کی زیر صدارت اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا. جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھ ریجن محمد زبیر ہاشمی صاحب , ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد وصال فخر سلطان صاحب , سیکٹر کمانڈر شفیق الرحمن صاحب نے شرکت کی. اجلاس عام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا. جس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا ہدیہ پیش کیا گیا.
اس کے بعد سیفٹی ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کے استعمال کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایٹلس ہونڈا کے تعاون سے موٹر سائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ تقسیم کیے . انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام صاحب نے موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی سے متعلق ہدایات دیں اور انکی اہمیت سے آگاہ کیا.
اجلاس عام کے دوران زونل کمانڈر نارتھ زون محمد وصال فخر سلطان صاحب نے انسپکٹر جنرل کو اپنے زون کی کارکردگی اور دیے گئے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا. اس کے بعد انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام صاحب نے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کے افسران دوران ڈیوٹی مسافروں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئیں. کووڈ کی موجودہ صورتحال میں فیلڈ فارمیشنز کے لئے کووڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا. اجلاس عام کے دوران انسپکٹر جنرل نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے اور ان کے لئے فوری ضروری احکامات جاری کئے.
اس موقع پرانسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام صاحب نے سیکٹر کے سپروائزری افسران سے بھی میٹنگ کی اور ضروری ہدایات جاری کیں.
مزید اس موقع پر انسپکٹر جنرل نے سیکٹر آفس خیر آباد میں نئی تعمیرات جس میں سیکٹر کمانڈر کی رہائش, اوایس آئی اور ریکارڈ برانچ کاافتتاح بھی کیا.
اجلاس کے آخر میں انسپکٹر جنرل ,ایڈیشنل انسپکٹر جنرل, ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور سیکٹر کمانڈر نے کتابوں کے تحائف کا تبادلہ کیا.
آخر میں حکومت پاکستان کی مہم “صاف و سرسبزپاکستان “کے تحت انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام, ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد زبیر ہاشمی, اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد وصال فخر سلطان صاحب نے پودے لگائے. اس موقع پر محکمہ کی ترقی اور پاکستان کی سرسبزی و شادابی کے لئے دعا کی گئی.
گوہر علی ۔ نمائندہ Enn