قوم آج یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی

پاکستانی قوم آج یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔ یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کے خصوصی پیغامات جاری کئے جائیں گے۔

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم آزادی کے سلسلہ میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں پاکستانی تارکین وطن شریک ہوں گے۔

یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں انگلستان سے آزادی حاصل کرکے معرض وجود میں آیا۔ 14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضا میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس سمیت ملک بھر کی اہم سرکاری عمارات پر چراغاں کیا گیا ہے۔

ان تقاریب کے علاوہ ناصرف ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم سمیت اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ پورے ملک میں سرکاری اور نیم سرکاری عمارات پر بھی سبز ہلالی پرچم پوری آب و تا ب سے لہرا رہے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پرپرنٹ میڈیا پر خصوصی اشاعت اور الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامات نشرو ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے۔

سرکاری طور پر یوم آزادی انتہائی شاندار طریقے سے مناتے ہوئے اعلیٰ عہدیدار اپنی حکومت کی کامیابیوں اور بہترین حکمت عملیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے عوام سے اس عہدکی تجدید کریں گے کہ ہم اپنے تن من دھن کی بازی لگا کر بھی اس وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے اور ہمیشہ اپنے رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کے قول “ایمان، اتحاد اور تنظیم” کی پاسداری کریں گے۔14 اگست کو پاکستان میں سرکاری طور پر تعطیل ہوگی۔

یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی رنگا رنگ تقریب کا بھی انعقاد کیاجائےگا۔ یوم آزادی کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ وفاقی دارلحکومت کی تمام شاہراہوں پر قومی پرچم کی فروخت کے لئے سٹالز لگائے گئے ہیں جس سے اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی ہرطرف سبزہلالی پرچم کی بہار نظر آ رہی ہے۔

اسی طرح ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے پرچم بھی سٹالز پر موجودہیں۔ اسلام آباد کی سی ڈی اے کی جانب سے بھی قومی پرچم لگائے گئے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آسٹریا میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

Sat Aug 14 , 2021
پاکستان سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں 75 واں جشن یوم آزادی بڑے جوش و خروش اور جذبہ کے ساتھ 14 اگست کو منایا جائیگا۔ پاکستان سفارت خانہ ویانا میں بھی سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کی زیر سرپرستی سفارت خانہ ویانا میں 14 اگست بروز ہفتہ […]

کیلنڈر

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728