عالمی برادری کو کشمیری عوام بارے ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے: ایئر چیف

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

اپنے پیغام میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت، آبادی میں غیر قانونی تبدیلی، جاری فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے دو سال مکمل ہونے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اورجفاکش عوام کی بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ہم حقِ خود ارادیت کے حصول کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی مستحکم پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کالیکی منڈی اور اسکے گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

جمعرات اگست 5 , 2021
یہ خبر علی عثمان نمائندہ نے ارسال کی ہے کالیکی منڈی اور اسکے گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری کالیکی منڈی ۔۔کالیکی منڈی بجلی کا گھنٹوں غائب رہنا بھی معمول بن چکا ہے کالیکی منڈی ۔۔کالیکی منڈی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مکین ازیت میں مبتلا کالیکی […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: