احمدپورشرقیہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس

چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور

احمدپورشرقیہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان حسن گیلانی ، بلدیہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔

جس میں ڈی ایس پی چوہدری آصف رشید ، ایس ایچ او سٹی عمران نقوی، تحصیلدار فہیم اشرف، مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد ڈاھر کے علا وہ امن کمیٹی کے ارکان سید صلا ح الدین جیلانی ، مولانا عبدالعزیز فیضی، سید نسیم حسن شاہ، مولانا محمد احمد جالندھری ، خواجہ محبوب الحسن ، حاجی محمدیوسف کھوکھر، اسد یعقوب رندھاوا، شیخ محمد مسلم ، میاں محمد یونس، چیف آفیسر بلدیہ حسیب ملک، کے علا وہ لائسنس داران نے شرکت کی۔ اس مو قع پر ارکان امن کمیٹی نے محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے اپنی تجاویز دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان حسن گیلانی ، نے کہا کہ احمدپورشرقیہ ہمیشہ امن کا گہوارہ رہاہے۔

اور محرم الحرام میں امن کمیٹی کے ارکان اور لائسنس داران سے مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہر سال کی طرح مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علماء کرام کو چاہیے کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر (A/C) پنوعاقل مولا داد درانی، مختیار کار پنوعاقل شاہنواز چارڻ نے عملے کے ہمراہ مکمل لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے کے لئے پورے شہر کا دورہ کیا

ہفتہ جولائی 31 , 2021
آصف علی تگڑ ۔ نمائندہ Enn پنوعاقل : وزير اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر (A/C) پنوعاقل مولا داد درانی، مختیار کار پنوعاقل شاہنواز چارڻ نے عملے کے ہمراہ مکمل لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے کے […]

کیلنڈر

ستمبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: