کراچی کورنگی نمبر 4 غوث پاک روڈ کمسن بچی کا قتل

سید اشرف علی ۔ نمائندہ Enn

کراچی کورنگی نمبر 4 غوث پاک روڈ کمسن بچی کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی

شہر قائد کے علاقے کورنگی 4 غوث پاک روڈ تھانہ زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی ماہم کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

6 سالہ بچی ماہم کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

گزشتہ روز علاقے میں شادی تھی وہاں کی بھی ویڈیو لی جارہی ہیں، ایس ایس پی لانڈھی

ہر گلی ہر موڑ سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ ایس پی لانڈھی

پولیس نے بتایا کہ کرائم سینٹ یونٹ کو اطراف کے علاقوں کے لیے بھی طلب کرلیا ہے۔

متاثرہ علاقے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ زمان ٹاؤن سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی،

لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کے بعد قتل کیا گیا۔

ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ماہم کوناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا اور قتل کے دوران ہی زور لگانے سے گردن کی ہڈی ٹوٹی۔

لیڈی ایم ایل او کا کہنا تھا کہ زیادتی کے دوران اسے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،

ڈی این اے سمیت دیگر تمام نمونےحاصل کرلیے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگا کہ کتنے افراد نے زیادتی کی، ہم نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

 

 

 

یہ خبر ( سید اشرف علی ۔ نمائندہ Enn ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مری معمولی روڈ ایکسیڈنٹ میدان جنگ بن گیا

جمعرات جولائی 29 , 2021
عامر اعجاز عباسی ۔ نمائندہ Enn مری معمولی روڈ ایکسیڈنٹ میدان جنگ بن گیا تحصیل مری کے سب سے زیادہ چہل پہل والے بازار *جھیکا گلی* میں معمولی روڈ ایکسیڈنٹ جس میں ایک مقامی شخص اور ایک افغانی باشندے کی گاڑیاں زیادہ ٹریفک کی وجہ سے آپس میں معمول ٹکر […]

کیلنڈر

ستمبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: