اسلام آباد (کرائم رپورٹر ۔ چوہدری ہارون اشتیاق )
رشوت نہ سفارش
صرف میرٹ کی بنیاد پر کاروائی
ایس ایچ او کلر سیداں قیصر ستی نے سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران بالا کے ویژن پر عمل کرتے ہوۓ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔
ٹاؤٹوں کا تھانے میں داخلہ بند اور درخواست گزار کی درخواست کا فرنٹ ڈیسک پر باقاعدہ اندراج۔ لکڑی چوروں کا ناطقہ بند۔ ۔ منشات فروش معاشرے کا ناسور ہیں۔
ان کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایس ایچ او کلر سیداں قیصر ستی
شراب اور چرس کی بھاری کھیپ برآمد۔ درجنوں ملزمان پابندسلاسل ۔ چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف کارروائیوں میں ڈکیت گرفتار مال مسروقہ برآمد
انسپکٹر قیصر ستی انتہائی شریف النفس دیانتدار اور ملنسار پولیس آفیسر ہیں۔ بطور ایس ایچ او کلرسیداں چارج سنبھالتے ہی سی پی او رالپنڈی کے ویژن کے مطابق انہوں نے تھانے میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیا۔ کسی ٹاؤٹ کی جرات نہیں کہ وہ تھانے کی حدود میں داخل ہو۔ سائلین کو سننے کے لئے اہم سرکاری میٹنگز اور کورٹ میں پیشی کے علاوہ ان کا اکثر وقت تھانے میں گزرتا ہے تمام درخواست گزاروں کی درخواستوں کا فرنٹ ڈیسک پر اندراج یقینی بنانے کے لئے سختی سے عمل پیرا ہیں۔ ماتحت عملے کو بھی اس بات پر عمل کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔ ۔ ایس ایچ او قیصر ستی نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں۔ جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ کیا قیصر ستی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے کی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ جن سے بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کرکے انکو پابند سلاسل کیا گیا۔ لکڑی چوروں کا ناطقہ بند کر دیا گیا۔ بھاری مقدار میں سمگل شدہ لکڑی برآمد کر کے کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کی گئی۔ اسی طرح مختلف ڈکیت گروہ گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کروایا گیا۔ علاقے میں امن وامان کی کو بحال رکھنے کے لیے پولیس موبائل گشت کے عمل کو یقینی بنایا گیا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ون فائیو کی موبائل وین کی فوری رسائی کے عمل کو یقینی بنایا گیا۔ نہ صرف یہ بلکہ تھانے اور پارک کی صفائی کے لئے باقاعدہ مالی اور سویپر کا بندوبست کیا گیا۔ کینٹین بحال کروائی گئ۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی خادم ہے۔ علاقے میں امن وامان کی فضا کو قائم کرنا اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے کلر سیداں پولیس تمام دستیاب وسائل کے ساتھ ہمہ وقت اس فریضے کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لیے مکمل چوکس ہے۔ تاہم اس سلسلے میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کر کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ پولیس کلچر میں تبدیلی لانے کے لئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔
