راول ڈیم کے نزدیک سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد نیوز ڈیسک 2 years ago اسلام آباد (کرائم رپورٹر ۔ چوہدری ہارون اشتیاق ) راول ڈیم کے نزدیک سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کرا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 28 سال کے لگ بھگ ہے۔ جس نے میرون کلر کی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی تھی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ یہ خبر (کرائم رپورٹر ۔ چوہدری ہارون اشتیاق ) نے ارسال کی ہے