اسلام آباد : تھانہ کورال کے علاقہ غوری گارڈن میں میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر ۔ چوہدری ہارون اشتیاق )

اسلام آباد : تھانہ کورال کے علاقہ غوری گارڈن میں میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں۔

فائرنگ سے دونوں ہی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی میاں بیوی کو ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔ کورال پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان معمولی لڑائی شدت اختیار کرگئی تھی، دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان پانچ سالہ بیٹے کو لے کر تنازع چل رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی علیحدہ رہتے تھے، عید سے قبل خاتون اپنے بچے کو لے کر گھر آگئی تھی جسے لینے کے لیے شوہر ذیشان علی گھر آیا تو تلخ کلامی ہوئی۔

جھگڑے کے بعد دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، پولیس نے دونوں کے پاس موجود اسلحہ برآمد کرلیا۔

یہ kh
یہ خبر (کرائم رپورٹر ۔ چوہدری ہارون اشتیاق ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھل مگسی ایٹ گنداواہ ڈپٹی کمشنر آفس کا حال

منگل جولائی 27 , 2021
خادم حسین ۔ نمائندہ Enn بلوچستان ضلع جھل مگسی ایٹ گنداواہ ڈپٹی کمشنر آفس کا یہ حال کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے تو باقی ضلع اور عوام کا کیا حالات بنائے ہونگے آفسں کے گیٹ سے اندازہ لگایا جاسکھتا ہے ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر رانا یہ […]

کیلنڈر

ستمبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: