ڈپٹی بیوروچیف ۔ عبدالجبارانصاری
کامونکے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون
مذید تفصیل جاتے ہیں اپنے نماٸندے عبدالجبارانصاری سے جی عبدالجبارانصاری صاحب
سٹی پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی کے خصوصی احکامات کے پیش نظر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ڈی ایس پی کامونکی سرکل چوہدری ہاشم محمود گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی کرائم فائٹر عاصم شہزاد مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف جگہوں پر شاندار کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں عبدالغفار ولد محمد اقبال قوم رحمانی فریاد علی ولد محمد حسین قوم راجپوت محمد آصف ولد سردارمحمد قوم شیخ شامل ہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 375 گرام منشیات برآمد کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ایس ایچ او عاصم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو برباد کر رہے ہیں جو کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف انشاءاللہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کا اصل ٹکانہ جیل ہے اور ان کو ان کے ٹھکانے تک پہنچانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،
اس موقع پر سی پی او گوجرانوالہ سرفرازاحمد فلکی کا کہنا تھا منشیات فروشوں معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی جبکہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او عاصم شہزاد اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی
کیمرہ مین عالمگیر بٹ کے ساتھ ڈپٹی بیوروچیف عبدالجبارانصاری ENN نیوز گوجرانوالا