مہران علی ۔ انٹرنی رپورٹر
سول ویٹرنری ہسپتال مانگامنڈی میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ لاہور کی جانب سے گل گھوٹو کی سالانہ ویکسن پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا
گل گھو ٹو کی ویکسین کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل توسیع لائیو سٹاک پنجاب احتشام الحق نے کیا
سول ویٹرنری ہسپتال مانگامنڈی میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ لاہور کی جانب سے گل گھوٹو کی سالانہ ویکسن پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔گل گھو ٹو کی ویکسین کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل توسیع لائیو سٹاک پنجاب احتشام الحق ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر کنور نعیم ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد زبیر باری نے کیا ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر مدثر ندیم،انچارج سیول ویٹرنری ہسپتال مانگامنڈی ڈاکٹر ملحہ سیف، ویٹرنری ڈاکٹرز ، پیرا ویٹرنری سٹاف، مقامی علاقہ کے فارمر اور مویشی پال حضرات نے شرکت کی ۔
ساٹ،،،، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد زبیر باری
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل توسیع لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے گل گھوٹو کی ویکسین کا جانوروں کو ٹیکہ لگا کر اس حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا آغاز کیا اور تقریب کے شرکا فارمر کو تائید کی کہ کوئی بھی جانور ویکسن لگوائے بغیر نہ رہے۔تاکہ پورا سال اس موذی مرض سے چھٹکارا پایا جا سکے ۔
سائن آف،،،،
اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور نے بھی فارمر حضرات سے ویکسینیشن کی افادیت اور اس موذی مرض کی روک تھام کیلئے مویشی پال حضرات کو تائید کی اور ویکسین کے بارے اگاہ کیا۔