ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ صحت کے زیراہتمام کمیٹی روم میں سیمینار منعقد ہوا

نارووال : (بیورو چیف ۔ خلیل احمد مغل)

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ صحت کے زیراہتمام کمیٹی روم میں سیمینار منعقد ہوا

جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے کی۔سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالدجاوید،ڈی اوز ہیلتھ ڈاکٹر محمد طارق،ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹرمحمد زاہد رندھاوا،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹر نوید حیدر،ڈسٹرکٹ سوشل آرگنائزرممتازبٹ،فوکل پرسن برائے ہیپاٹائٹس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اعتزازاقبال چوہدری،ڈاکٹر محمد شفیق،ڈاکٹرفیصل اسحاق،انچارچ شعبہ ڈائیلاسز طارق شاہین،نرسنگ انچارج مقبول فاطمہ کے علاوہ سول ڈیفنس،فشریز،ماحولیات ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے،چین کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں جوکہ ہمارے لیے تشویشناک عمل ہےکیونکہ جگر کی سوزش بڑھ جانے سے یہ بیماری انسان کو موت کی منہ میں دھکیل سکتی ہے لہذا ہمیں اس مرض پر قابو پانے کے لیے بروقت اپنی سیکرننگ کرانا ہوگی اور اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی طرف سے دیگر طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس کے بروقت علاج معالجے کے لیےڈی ایچ کیو ہسپتال سے لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کی سطح پر خصوصی سنٹرزقائم کیے گئے ہیں جہاں پر آنے والےمریضوں کا مفت علاج معالجہ کیاجارہا ہے۔سیمینار میں ڈاکٹر اعتزاز اقبال چوہدری اور ڈاکٹر محمد شفیق نے شرکاء کو ہیپاٹاٹس کی بروقت تشخیص ,اس کےنقصانات اور بچاو کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید نے ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کو ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے حکومتی سطح پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالز میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کی سہولیات موجودہیں اور تشخیص کے بعد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے فوری بعد ایچ ای پی کی ویکسیبن لگائی جارہی ہیں اور اس وقت ہیپاٹائٹس کے 15ہزار 990 مریضوں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔سیمینار کے اختتام پر ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی کورنگی نمبر 4 غوث پاک روڈ کمسن بچی کا قتل

جمعرات جولائی 29 , 2021
سید اشرف علی ۔ نمائندہ Enn کراچی کورنگی نمبر 4 غوث پاک روڈ کمسن بچی کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی شہر قائد کے علاقے کورنگی 4 غوث پاک روڈ تھانہ زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی ماہم کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ 6 سالہ […]

کیلنڈر

ستمبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: