گڑھاموڑ(محمد عمر ۔ نمائندہ Enn )
نوشہرو فیروز میں قتل ہونے والے نوجوان شاہ جہان کے قتل کی مزمت کرتے ہیں اور وزیرِ اعظم پاکستان اس بیہمانہ قتل کا فوری نوٹس لیں۔امین سعیدی
تفصیل کے مطابق مصطفائی تحریک ملتان ڈویژن کے پریس سیکرٹری محمد امین سعیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے علاقہ نوشہرہ فیروز موضع بکھری میں مقامی جاگیردار کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہمارے درینہ ساتھی شاہ جہان چوہان کے قتل کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور وزیرِاعظم پاکستان،سندھ حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نوجوان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے ان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ شاہ جہان کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔ورنہ ہم اپنے پرامن احتجاج کا سلسلہ پورے پاکستان میں پھلا دیں گے۔