مانگامنڈی میں ختم نبوت کانفرنس کی تیاری

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگامنڈی لاھور

نمائندہ خصوصی:ذیشان لیاقت

مانگا منڈی : 07 اگست 2021 بروز ہفتہ بعد نمازمغرب بلیوٹاؤ ن مانگامنڈی میں ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں جامع مسجدزینب بلیوٹاؤن مانگامنڈی میں مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمد رضوان نفیس کی صدارت میں عظیم الشان اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں مولاناخالدمحمود، مولاناعبداللطیف، شمشاد، مفتی خلیل الرحمن، مولاناحسین احمد، مولاناکلیم اللہ جمیل، مولاناعبدالعزیزفاروقی، مولانامحمد یوسف جام، مولانامحمدسفیان، مفتی عمرفاروق، مولانا زاہد محمود قصوری، مولانابرا ء حسن خان، مولانازاہد محمود انجم، مولاناعمران لطیف، مولاناعتیق الرحمن رحیمی، مولانارحمت اللہ، مولانامسرورحسن ضیا، مولانایونس مدنی، قاری عبدالشکور، قاری عبداللطیف، مولاناراشدحنفی اور رابطہ کمیٹی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگامنڈی کے ممبران مولانا محمدارشد، مولانا احسان اللہ، مولانا محمد اقبال، مولانا مفتی ابو بکر نے بھرپورشرکت کی۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور رابطہ کمیٹی کے سینئرممبر مولاناقاری جمیل الرحمن اختر نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کوہمارے بڑوں نے کلمہ طیبہ کے نام پر بنایا تھا

اس میں شریعت اور شہری حقوق کے خلاف قوانین بنائے جارہے ہیں اور قادیانیوں کو پھرسے مسلمانوں میں شامل سمجھنے کے مطالبات ہورہے ہیں اور تحفظ ناموس رسالت کے قانون 295-C کو بدلنے اور وقف املاک بل کے ذریعے ان قوانین کو بے اثر کردیا گیا ہے جو تمام مکاتب فکر کے حضرات کو کسی صورت میں قبول نہیں ہیں۔اجلاس میں تمام علما ء نے اس عزم اور ارادہ کا اظہار کیا کہ ختم نبوت کانفرنس مانگامنڈی کوکامیاب بنانے میں بھرپورتیاری کی جائے گی۔ علما ء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کابنیادی عقیدہ اورشریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے قادیانی حضورِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کے منکرہو نے کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ ختم نبوت کا تحفظ دراصل آپﷺ کی ذات اقدس کاتحفظ ہے اجلاس میں 7/ستمبر 2021ء کو مینارپاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپورمحنت اور کوشش کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جھل مگسی ایٹ گنداواہ عوامی اتحاد کے چیف آرگنائزر نے اپنے جاری کردہ بیان

Wed Jul 7 , 2021
خادم حسین ۔ نمائندہ Enn جھل مگسی ایٹ گنداواہ عوامی اتحاد کے چیف آرگنائزر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ نصرآباد ڈویژن کے صاحبان سے گزارش کی جاتی ہے کہ ضلع ہیڈکوارٹر گنداواہ سٹی میں غیرقانونی تجاوزات پر فل فور کاروائی کریں ڈویژن کمشنر نصیرآباد […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031