ناصر محفوظ خان ۔ نمائندہ Enn
ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہو گی ….
تفصیل کے مطابق ٹیکسلا کے نواحی گاوں گدوال واہ کینٹ کے رھائشی آصف خان کی بیٹی ( ح) جس کی عمر 19 سال کی شادی چھوکر گاوں اپنی سگی خالہ کے بیٹے محسن ولد لیاقت کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے اس کی 8 ماہ کی بیٹی بھی ہے.
محسن ولد لیاقت اور اس کی والدہ نے پہلے دن سے لیکر آخری دن تک ظُلم کے پہاڑ توڑے خالہ نے جلاد بن کر اپنی سگی بھانجی پے ظلم زیاتی کی تمام خدین پار کی … لیکن ایک شریف ماں باپ کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی اپنے ہی گھر گزر بسر کرے جو کہ اصف خان بھی یہی چاہتا تھا .قتل ہونے سے ایک دن پہلے مقتولہ نے اپنی والدہ کو بتایا کہ ان کے ظُلم بڑھتے جا رھے ہیں.
اور یہ کویی بہت بڑی پلاننگ کر رھے ہیں. مقتولہ کے والدین کو کیا پتہ تھا کہ یہ پلاننگ ان کی بیٹی کی زندگی کے خاتمے کی پلاننگ ہے آخر کار آج مورخہ یکم جولائی 2021 کی رات کو محسن اور اس کی والدہ نے 19 سالہ معصوم بچی کو پہلے جی بھر کے تشدد کیا جب تشدد سے انکی آگ بجھ نہ سکی تو اپنی بیوی کے ہ سر پے فائر کر کے اسے قتل کر دیا…
ابتدائی رپوٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم پے زخموں کے نشانات ملے اور اس کے سر پے فائر لگنے کی تصدیق ہویی . محسن ولد لیاقت نے تھانے میں گرفتاری دے دی ..محسن کے والدین کی طرف سے محسن کو زہنی مریض قرار دولوانے پے زور دیا جا رھا ہے تاکہ ان کا بیٹا بچ جائے … آصف خان نے متعلقہ تھانے میں FIRکے لیے درخواست دے دی ہے ہمارے اوپر بہت بڑا ظلم ہوا ہے … ہم وزیراعلی پنچاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان وزیر قانون بشارت راجہ سے آپیل کرتے ہیں ہمیں انصاف چاھیے ہر صورت ہماری بیٹی کے ساتہ بہت بڑا ظلم ہوا ہے ۔
ناصر محفوظ خان ۔ نمائندہ Enn