حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے طلبا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : افتخار احمد ۔ نمائندہ Enn

حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے طلبا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ و طالبات کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور احساس اسٹیرنگ کمیٹی نے ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی حتمی منظوری احساس بورڈ دے گا، احساس بورڈ کا اجلاس 24 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروگرام میں شمولیت سے فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طلبہ کو سہ ماہی بنیادوں پر 3500 روپے وظیفہ دیاجائے گا، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کی طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر 4000 روپے وظیفہ دیا جائے گا، وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہائیر سکینڈری ایجوکیشن کی شمولیت کیلئے پانچ ارب روپے مختص ہوں گے۔

اسلام آباد : افتخار احمد ۔ نمائندہ Enn

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افسوس ناک خبر

جمعرات جون 17 , 2021
افتخار احمد ۔ نمائندہ Enn     افسوس ناک خبر   گیٹ وے اسلامک انٹرنیشنل پبلک ہائی سکول کیارگلی کے طلبہ عمیر ولد بخت نواب اسرار ولد ذارنواب کلاس فرسٹ سیلابی نالی میں بہنے سے وفات ہوگئے   جن کی نماز جنازہ 1 بجے ارنگ گجبوری میں ادا کی جائےگی […]

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: