نیو کراچی میں منشیات فروش اور پولیس کی تاوان وصولی کی ویڈیو کا معاملہ حل

کراچی ( کرائم رپورٹر / شیخ حارث ) نیو کراچی میں منشیات فروش اور پولیس کی تاوان وصولی کی ویڈیو کا معاملہ حل .

ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا یونس خٹک سمیت 5 ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی تبسم . 31 مئی کو پولیس نے اقبال عرف حضور بخش کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا.

نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گرفتار ملزم کو مار دینے کے خوف سے ڈرا کر منشیات فروش کے اہل خانہ سے 30 لاکھ تاوان لے لیا تھا .پولیس نے ہمارے بیٹے کی زندگی کا لالچ دے کر 30 لاکھ تاوان لیا تھا ۔اہل خانہ کا دعوہ. پولیس نے 30 لاکھ روپے کی وصولی کے بعد 10 کلو منشیات کے ہمراہ ضلع وسطی سے گرفتاری ظاہر کری تھی .

ذرائع کے مطابق کراچی کا ضلع وسطی وردی میں ملبوس اغواء برائے تاوان کے کارندوں کی آماجگاہ بن گیا. -ذرائع نے بتایا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے تاوان کی بڑی رقم پر ملزم کو سہولیات فراہم کی تھیں . 30 لاکھ روپے فل فرائی نہ کرنے پر رقم ادا کی گئی تھی ،بدنام زمانہ منشیات فروش اقبال عرف حضور بخش کو سرجانی سے پولیس کی بھاری نفری نے حراست میں لیا تھا ،اہل خانہ کے مطابق 27 مئی کی شب سرجانی کے عبدالرحیم گوٹھ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا،تین روز حبس بے جا میں رکھا گیا 30 لاکھ روپے تاوان کی رقم کی ادائیگی کے بعد مبینہ جعلی مقدمہ درج کرلیاگیا تھا ،اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے اقبال عرف حضور بخش کے خلاف مقدمہ نمبر 503/2021سب انسپکٹر ذوالفقار قریشی کی مدعیت میں درج کیا،ایف آئی آر متن میں دیگر کئی اہلکاروں کابھی ذکر کیاگیا ،اقبال عرف حضور بخش کو 27مئی کی رات سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ سے 2 پولیس موبائل اور ایک پرائیویٹ کار میں حراست میں لیا’اہل خانہ نے مزید بتایا کہ31 مئی کو 10 کلو منشیات کے ہمراہ مبینہ جعلی مقابلے میں 30 لاکھ روپے تاوان کی وصولی کے بعد گرفتاری ظاہر کی گئی،سب انسپکٹر ذوالفقار قریشی’سرجانی تھانے میں تعینات اے ایس آئی ملک محمد عامر’ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں تعینات ربی اللہ’جمن’ لطیف اور بدنام زمانہ پولیس اہلکار ولید آپریشن کو لیڈ کرتا رہا،ذرائع کے مطابق 30 لاکھ روپے تاوان تین قسطوں میں نیو کراچی اللہ والی چورنگی اور سرجانی تھانے کے باہر کار میں وصول کیا گیا، جبکہ رقم وصولی کامرکز ڈسٹرکٹ ویسٹ کاپولیس اسٹیشن سرجانی رہا،گرفتارمنشیات فروش اقبال کی والدہ آمنہ پنو نے بتایا کہ طلائی زیورات اور جائیداد کی فروخت کے بعد رقم اکٹھی کی گئی مذکورہ خاتون نے بتایا کہ رقم کی وصولی میں اے ایس آئی ملک محمد عامر اس کا بھائی شفیق اور نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے میں تعینات ولید کردار اداکرتارہا،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اقبال عرف حضور بخش 11 سے زائد مقدمات پہلے سے درج ہیں اہل خانہ کے مطابق اے ایس آئی عامر نے پہلی قسط 8 لاکھ پھر 12 اور آخری قسط میں 10لاکھ روپے وصول کئے،یاد رہے کہ بدنام زمانہ تھانیدار نیو کراچی صنعتی ایریا یونس خٹک ماضی میں بھی منشیات فروشوں کی سرپرستی میں مرتکب اور میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں جس کی تصدیق گودھرا کے بدنام زمانہ گٹکا ماوا فروش سراج چونچلا نے متعدد دفعہ کی ہے ایک بیان میں سراج چونچلا نے یہ بھی کہا کہ تھانیدار یونس خٹک نے جعلی پولیس مقابلے میں غیر ذمہ دار شخص کو تاجو منشیات فروش بنا کر قتل کیا تھا جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے جھوٹے پولیس مقابلے میں ملوث تھانیدار کے خلاف کارروائی کی درخواست عدالت سے کی گئی تھی جس پر مذکورہ تھانیدار نے سراج چونچلا کی مدد سے کیس کے گواہان کو خرید لیا تھا تاہم اس بار مذکورہ تھانیدار نے پرانی روایت پر قائم رہتے ہوۓ منشیات فروش اقبال عرف حضور بخش کے اہل خانہ کو مذکورہ ملزم کی زندگی کا لالچ دے کر 30 لاکھ روپے کی رقم بصورت تاوان اور کیس میں نرمی کی غرض سے وصول کری تھی . معاملے پر تحقیقات جاری ہے ، ایس ایس پی ڈیسٹرکٹ سینٹرل غلام مرتضی تبسم
Enn : 4018-2020

شیخ محمد حارث – کرائم رپورٹر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جمعہ جون 18 , 2021
عتیق ارحمان ۔ پریس رپورٹر اب جمعہ اور ہفتے کے دن لاک ڈون ختم کر کے اتوار کے دن دکانيں بند ہوں گی ڈڈیال آزاد کشمیر میں اور پنجاب لالہ موسا شہر صرف جمعہ کے دن بند ہوگا

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: