ننکانہ صاحب : ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ننکانہ میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد

  1. رپورٹ:زمان احمد ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب : ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ننکانہ میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
تقریب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او بلال افتخار نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ SP انویسٹی گیشن ننکانہ خالد محمود تبسم، DSP سرکل ننکانہ محمد عثمان ، DSP/HQ سکندر محمود نے بھی نقد انعام تقسیم کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان محکمہ کے لیے قابل فخر ہیں۔ تقسیم انعامات کا مقصد افسران و جوانوں کا مورال بلند کرنا ہے۔ محکمہ کا ہر وہ آفیسر اور جوان میرے لیے معزز ہے جس نے عوامی جان و مال کے تحفظ اور خدمت میں ہر ممکنہ قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ننکانہ میں تعیناتی کے دوران جتنے بھی مشکل ٹاسک ضلعی پولیس کو دیئے گئے وہ جانفشانی اور ہمت سے پایا تکمیل تک پہنچائے گئے اور جو نہیں ہوئے ان پر ورک جاری ہے۔ میری طرف سے آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ کا مزید کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ کا نام بلند کرے گی۔ تقریب میں ضلع بھر سے SHOs، تفتیشی افسران و جوان شامل ہوئے۔

رپورٹ:زمان احمد ننکانہ صاحب

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اشوک کمار کی خصوصی رپورٹ

جمعرات جون 17 , 2021
اشوک کمار ۔ نمائندہ Enn        

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: