پشاور: متعدد قراردادوں کی منظوری

پشاور: افتخار احمد ۔ نمائندہ Enn

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے، صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؓ کی توہین روکنے اور شان صحابہ ؓو اہل بیتؓ میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے یک زباں ہوکر موجودہ اور سابقہ ممبران پارلیمان کی طرز پر اپنے لیے تاحیات مراعات اور بلیو پاسپورٹ کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے کامطالبہ کیا ،مانسہرہ کے حلقہ پی کے 34 سے مسلم لیگ ن کے منتخب رکن اسمبلی سردار محمد یوسف نے صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؓ کی توہین روکنے اور شان صحابہ ؓو اہل بیتؓ میں گستاخی پر سزا موت یا عمر قید کی سزادینے کی قرارداد پیش کی ممبران پارلیمان نے سرائیکی زبان کو پارلیمانی زبان کا درجہ دینے سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری دیدی ہے۔
گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں جماعت اسلامی کی رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین نے مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اسلامی تعلیمات کی رو سے جمعتہ المبارک کی بڑی اہمیت ہے اس دن کو دوسرے ایام کا سردار کہا گیا ہے، قرآن پاک میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کاروبار بند کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پشاور: افتخار احمد خان ۔ نمائندہ Enn

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صادق آ باد کے نواحی علاقہ کچہ بھٹہ میں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بدھ جون 2 , 2021
خورشید احمد میرانی .  میڈیا رپورٹر   صادق آ باد کے نواحی علاقہ کچہ بھٹہ میں روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار   سیوریج کا نظام درہم برہم آ نے جانے والے مسافر پریشان ۔ رپورٹ۔ای این این نیوز خورشید احمد میرانی میڈیا رپورٹر صادق آباد

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: