بلوچستان لیویزفورس کے 13 ویں بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ خضدار لیویز ٹریننگ سینٹر میں منعقد

جبران اچکزیی ۔ نمائندہ

(خضدار) 15 جون بلوچستان لیویز پاسنگ آوٹ پریڈ ،13 ویں بیچ

بلوچستان لیویزفورس کے 13 ویں بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ خضدار لیویز ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئی۔

جسمیں بلوچستان بھر کے 577 ریکروٹس نے تربیت مکمل کی۔

مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا تھے ۔

وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 2018 میں جیو اسٹرٹیجک جیو پولیٹیکل اور گیم چینجر منصوبہ سی پیک کے پیش نظر بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسکی جامعہ تنظیم نو کے پروگرام کو منظور کیا تھا اسکے اب مثبت اور دورس نتائج سامنے آریے ہیں۔
صوبائ وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو

سیکورٹی فورسز کے بہادر نوجوانوں نے اپنے لہو سے بزدل دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنایا یے ۔اور ہم سب کو اپنے سیکورٹی فورسز کی قومی خدمات پر فخر ہے۔
صوبای وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو

حکومتی اقدامات کے باعث اب بلوچستان لیویز فورس ایک منظم اور جدید فورس میں تبدیل ہوچکی ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا

اختتامئ تقریب کے موقع پر لیویز فورس کے جوانوں نے دوران تربیت سیکھے گئے مختلف آہٹم پیش کئے ۔

مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے لیویز فورس کے معیار کو سراہا اور دوران تربیت نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اختتامی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی انجینئر یونس عزیز زیری،آی جی پولیس بلوچستان رائے طاہر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، ڈی جی لیویز مجیب الرحمٰن قمبرانئ ،کمشنر قلات ڈویڑن بشیر خان بازئی ،جوائنٹ ڈایریکٹر آی بی دوست علی بلوچ، کمانڈنٹ ایف سی خضدار ظمیر الحسن ،صوبائ سیکرٹریز ،عزیز احمد جمالی، غلام علی بلوچ ،ڈی جی نم سعد سکندر، سابق ناظم خضدار سردار نصیراحمد موسیانی،سابق میئر خضدار میر رحیم کرد کے علاوہ خضدار کے قبائلی عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

یہ خبر ( جبران اچکزئی ۔ نمائندہ enn ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تحصیل کلرسیداں چوآ خالصہ تا رستھوانی دھمالی روڈ ساڑھے سات کروڑ منظور

منگل جون 15 , 2021
رپورٹ راجہ کامران منیر ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز تحصیل کلرسیداں چوآ خالصہ تا رستھوانی دھمالی روڈ ساڑھے سات کروڑ منظور ویلڈن PTI اب جو لوگ سیاست چمکا رہے ہیں شاہد خاقان عباسی کے دور میں سوئے پڑے تھے غلط کو غلط کھل کر کہیں اور لکھیں ‏کیونکہ تاریخ ٹکرانے والوں کی […]

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: