غیر قانونی تعمیرات

………….غیر قانونی تعمیرات………..

کراچی ( کرائم رپورٹر . شیخ حارث )

عزیزآباد میں ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات ذور و شور سے جاری ہیں.

بلڈنگ مافیا مقامی متعلقہ اداروں اور پولیس کی ملی بھگت سے پھر قانون کی دھجیاں اڑا کر بے تحاشہ مال بنانے میں مصروف.فیڈرل بی ایریا عزیزآباد نمبر 2 میں مکان نمبر 1381/2 پر چوتھی چھت ڈالنے والے بلڈر کو عزیزآباد پولیس نے رشوت لیکر چھوڑ دیا اور کھلے عام غیر قانونی طور پر 120 گز کے پلاٹ پر چوتھی چھت کا کام تیزی سے جاری اور متعلقہ ادارے بھی اپنا حصہ لیکر خاموش ہو گئے.

یہاں انسانی جانوں سے کھیلنے کا یہ گھنؤنا کام جاری هے. جبکہ آۓ دن کراچی میں غیر قانونی عمارات کی تعمیر جاری هے اور آۓ دن کوئی نا کوئی بلڈنگ گرنے کے واقعات رونما ہونا ایک عام معمول بن چکا هے جس سے انسانی جانوں کا ضیاء بھی معمول بن چکا هے اور رشوت خور ادارے و پولیس کی نظر میں انسانی جانوں سے زیادہ صرف مال کمانے کو ہی اہمیت دی جا رہی هے اور بار بار اس قسم کی خبریں شائع ہونے کے باوجود صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان هے جس سے پولیس اور ادارے دیدہ دلیری سے غیر قانونی کنسٹرکشن میں ملوث ہوکر صرف مال بنانا ہی اپنا فرض سمجھ رھے ہیں.اور اب یہ مافیا عزیزآباد کے علاقے میں بھی پہنچ گئی هے اور 120 گز کے گھروں پر چار چار منزلہ تعمیرات کا کام زوروں سے جاری هے جس سے اہل علاقہ کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا هے جو کہ آنے والے وقت میں ایک سنگین مسلۂ بن سکتا هے جس سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں.
ہم حکومتی اداروں صوبائی و وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہیں ہیں کہ خدارہ پولیس اور متعلقہ اداروں کے خلاف جلد اور فلفور نوٹس لیا جاۓ اور کراچی میں ہونے والی غیر قانونی عمارات کی تعمیر کو روکا جاۓ.عزیزآباد نمبر 2 میں مکان نمبر 1381/2 یہ غیر قانونی چوتھی منزل کی تعمیر بمہ تصاویر نشان دہی کی جارہی هے جس میں پولیس اور متعلقہ ادارے مال کما کر خاموش ہیں انکے خلاف کاروائی کی جاۓ

شیخ محمد حارث – کرائم رپورٹر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خوشاب : ہاکی میچ کا انعقاد

منگل جون 15 , 2021
سید ملازم حسین ۔ نمائندہ Enn خوشاب میں ایک ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی تھے ڈی جی آرمی سپورٹس برگیڈیئر ظہیر اختر اور عمر دراز جوئیہ صاحب

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: