معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار کونسل محمد اکرم شیخ کی آمد

ڈسٹرکٹ رپورٹر . انیل مسیح

معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار کونسل محمد اکرم شیخ کی آمد

محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ اپنے چھوٹے بھائی اور چیف ایگزیکٹو مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ شیخ محمد اسلم کے ٹی کے گھر رفیع گاڑرن تشریف لائے

اس موقع پر صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال چوھدری عاصم رفیق۔ سابقہ صدور شیخ عظمت سلیم۔ شیخ ذیشان شہزاد۔ چوھدری عامر صدیق -سابقہ سینئر نائب صدر احسن عبداللہ بٹ ۔ ایگزیکٹو ممبر رانا محمد صدیق -رانا محمد وسیم اور مرکزی انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے چئیرمن شیخ امداد اللّٰہ نے ان کا استقبال کیا

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے

سابق صدر سپریم کورٹ بار محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے حالیہ بلدیہ دکانوں کے تناظر میں عارفوالا کے تاجران کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عارفوالا میرا اپنا شہر ہے اور اس کے تاجران کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں

یاد رہے کہ اس سے پہلے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رانا محمد زاہد اقبال بھی مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کو حالیہ تناظر میں پہلے ہی مفت قانونی معاونت پیش کر چکے ہیں

صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاصم رفیق نے اس موقع پر کہا کہ وہ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے ساتھ عارفوالا کے تاجران کے تمام مسائل کے حل کے لیے ساتھ کھڑے ہیں

اس موقع پر مرکزی انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے چئیرمن شیخ امداد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی پوری یونین حالیہ تناظر میں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ اور تمام بلدیہ دکانداروں کے ساتھ کھڑی ہے


ڈسٹرکٹ رپورٹر انیل مسیح ای این این نیوز عارفوالا

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا مخبر کی اطلاع پر سمندری روڈ پرنس گارڈن ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان پر چھاپہ

پیر جون 14 , 2021
محمد نوید ۔ نمائندہ Enn تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا مخبر کی اطلاع پر سمندری روڈ پرنس گارڈن ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان پر چھاپہ مکان میں چھپے 5 ملزمان کی پولیس پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ پولیس کی طرف سے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی ھوائی فائرنگ […]

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: