پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم

ملک ارقم عباس ۔ نمائندہ Enn

 

 

 

سپریم کورٹ نے آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے محروم کرنا کسی طور پر بھی آئینی نہیں ھے ۔

معزز عدالت کے حکم کی پاسداری کرتے ھوئے آج چیئرمین بلدیہ #شیخ_افتخارالدین_تاری اپنے گروپ کے تمام کونسلرز کے ھمراہ بلدیہ آفس آئے اور پوری سیاسی طاقت کے ساتھ اجلاس میں شریک ھوئے ۔

جہاں آج کے اجلاس میں تاری صاحب کو آئینی فتح حاصل ھوئی اُس کے ساتھ ساتھ جاگتے میں خواب دیکھنے والے گنتی کے چند لوگوں کو بھی یہ پیغام دے گئے کہ سیاست خاردار راستہ ھے پھولوں کی سیج نہیں ۔ شیخ تاری کے چہرے کی تمکنت بتا رھی تھی کہ اُنہیں ضلعی قائد اور لودھراں کی سیاست کے بے تاج بادشاہ کی مکمل حمایت حاصل ھے ۔ مٹھی بھر خوش فہمیوں کے شکار لوگوں کی قیاس آرائیاں دم توڑتی نظر آئیں ۔ شیخ تاری صاحب نے ثابت کر دکھایا کہ منتخب کونسلرز سمیت اہلیانِ لودھراں اُن سے محبت کرتے ھیں ۔ یہ بات طے ھے کہ شیخ تاری کے خلاف سیاسی محاز کھڑا کرنے کی باتیں تو کی جا سکتی ھیں عملی طور پر ایسا کرنا ممکن نہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ھے کہ شیخ افتخارالدین تاری کی سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمات کو اُن کے سیاسی مخالفین بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں ۔

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پشتو مشہور ادا کار محمد داؤد شاہ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

ہفتہ جون 5 , 2021
گلزیب ۔ Enn نمائندہ پشتو مشہور ادا کار محمد داؤد شاہ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ پشتو مشہور ادا کار محمد داؤد شاہ کی گاڑی پر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ جسکے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گاڑی کو […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: