تخت بھائی کے تاریخی صنعتی ادارہ رحمن کاٹن ملز کے دو مزدور یونین کے مابین ریفرنڈم میں پیپلز ورکر یونین نے میدان مار لیا

تخت بھائی ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این نیوز تخت بھائی مردان )

تخت بھائی کے تاریخی صنعتی ادارہ رحمن کاٹن ملز کے دو مزدور یونین کے مابین ریفرنڈم میں پیپلز ورکر یونین نے میدان مار لیا۔ صدرحاجی یعقوب گروپ نے 735ووٹ لیکر 372 ووٹوں کی لیڈ سے بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔

اس سلسلے میں رحمن کاٹن ملز تخت بھائی میں رجسٹرار ٹریڈ یونینز خیبر پختونخوا خفیہ بیلٹ پیپر کے زریعے ریفرنڈم منعقد ہو ئے۔ جس کی نگرانی رجسٹرار ٹریڈ یونینز وقار بنگش ۔مردان کے لیبر ڈائریکٹر نورالوہاب اور دیگر نے کی۔ امیدواروں میں پیپلز ورکر یونین کی طرف سے حاجی یعقوب خان گروپ جس کا انتخابی نشان باز تھا جبکہ مزدور یونین کی طرف سے آدم خان گروپ جس کا انتخا بی نشان پھول تھا۔

پولنگ صبح 8بجے سے شروع ہو کر دو پہر 4:30بجے تک جاری رہی۔ ٹوٹل ووٹ 1442تھے جن میں 1208ووٹ پول ہو ئے ۔جس میں 12 ووٹ مسترد ہوۓ۔جس میں حاجی یعقوب خان گروپ نے735ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے آئندہ دو سال کے لئے مزدور یونین سی بی اے کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ آدم خان نے 463ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔کامیابی 286 ووٹوں کے لیڈ سے ہوئی۔ کامیابی کے بعد پیپلز ورکرز یونین کے نومنتخب صدر حاجی یعقوب خان، سابق صدر شیرزادہ اور دیگر مزدوروں نے ایک عظیم الشان ریلی لیبر حال تک نکالی اور اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا

اور مزدوروں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی اور پیپلز ورکرز یونین کی کامیابی کو مزدوروں کی کامیابی قرار دے دی۔تقریب سے محنت کش لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر ابرار اللہ خان ۔ جنرل سیکرٹری سابقہ صدر رحمان کاٹن ملز شیر زادہ۔نومنتحب صدر حاجی یعقوب خان جنرل سیکرٹری عبدالجمیل نے خطاب کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

عبداللہ پریس رپورٹر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہاتھیان میں روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ جون 4 , 2021
حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 55 جمشید خان مہمند مخالفین ترقیاتی کاموں میں مختلف قسم کے حربے استعمال کر رہے ہیں ہاتھیان میں روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب شیر گڑھ ( عبداللہ . پریس رپورٹر ای این این نیوز […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: