ہاتھیان میں روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 55 جمشید خان مہمند مخالفین ترقیاتی کاموں میں مختلف قسم کے حربے استعمال کر رہے ہیں ہاتھیان میں روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

شیر گڑھ ( عبداللہ . پریس رپورٹر ای این این نیوز تخت بھائی مردان )

ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 55 جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر میدان میں نکلا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ہاتھیان میں اپنے صوبائی فنڈز سے سپورٹس کمپلیکس روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ساتھ سجاد خان حمید صافی اسرار مہمند اور ان کے پرسنل سیکرٹری عامر سہیل اور دیگر لیگی کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین منفی پروپیگنڈے کرکے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں لیکن حلقے کے عوام مخالفین کی ہر سازش ناکام بنا کر دم لیں گے مزید کہا کہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دلانا اور ان کے لیے کھیل کود اور تفریح کے مواقع پیدا کرنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ عوام کا ریاست پر بنیادی حق بنتا ہے سپورٹس کمپلیکس روڈ سے نوجوانوں اور یہاں کے مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا اس سے یہاں کے مقامی آبادی اور کھلاڑیوں کو سہولیات اس کے گھر کی دہلیز پر میسر ہو گی

عبداللہ . پریس رپورٹر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک ارقم عباس کی خصوصی رپورٹ

جمعہ جون 4 , 2021
ملک ارقم عباس ۔ نمائندہ Enn لودھراں شہید قرآن پاک اور مقدس اوراق کے تحفظ کا عظیم الشان مرکز قرآن محل میں تحریک عظمت قرآن کے بانی باباجی سرکار حکیم مشتاق احمد نقشبندی قادری خادمین قرآن محل لودھراں سے اظہار محبت کرتے ہوئے

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: