پی ایس ایل 6: ایس او پیز کی خلاف ورزی، بھارتی براڈ کاسٹرز کو واپس دبئی بھیج دیا گیا

پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں ایک اور مشکل آڑے آ گئی ہے۔ ابوظہبی وزارت صحت نے بھارتی براڈکاسٹرز کو ابوظہبی سے واپس دبئی بھیج دیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ بھارتی براڈ کاسٹرز قرنطینہ اور ٹیسٹ کرائے بغیر ابوظہبی پہنچ گئے تھے۔ وزارت صحت نے بھارتی براڈ کاسٹرز کو دبئی میں 4 روز قرنطینہ کی ہدایت کر دی ہے۔ 2 پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر بھارتی براڈ کاسٹرز کو ابوظہبی آنے کی اجازت ہوگی۔

خبریں ہیں کہ ان بھارتی براڈ کاسٹرز کو متحدہ عرب امرات کے شہر راس الخمیہ میں پہنچایا گیا تھا تاہم انہوں نے کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے ابوظہبی کا سفر کیا۔

راس الخمیہ پہنچنے کے بعد بھارتی براڈ کاسٹرز کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی ضروری تھا لیکن انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا۔
بھارتی براڈ کاسٹرز کا ابوظہبی میں ہونے کا علم وزارت صحت کو ہوا تو حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انھیں چار روز کا قرنطینہ دبئی میں کرنے کی ہدایت کر دی۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی آئی اے کا ایئر سفاری شروع کرنیکا اعلان، یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر

بدھ جون 2 , 2021
پی آئی اے نے 12 جون سے ایئر سفاری کا اعلان کرتے ہوئے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کر دیا۔ سیاحوں کو ایئر سفاری کے ذریعے گلگت بلتستان کی بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ پی آئی اے کے اعلامیہ کے مطابق ایئر سفاری ہفتے میں ایک دن […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: