آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں میں 14 ٹیموں کی شرکت کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2024ء سے 2031ء تک اپنے ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک روزہ ورلڈ کپ 2027ء اور 2031ء میں 14 ٹیمیں شریک ہونگی، چیمپئنز ٹرافی کی بھی دوبارہ انٹری ہوئی ہے۔

تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2031ء تک شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ایک روزہ ورلڈ کپ 2027ء اور 2031ء میں 14 ٹیمیں شریک ہونگی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں کی ٹیموں کی تعداد کو بھی 20 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ مختصر فارمیٹ کا عالمی میلہ 2024ء ، 2026ء، 2028ء اور 2030 میں ہوگا جس میں 20 ٹیمیں شرکت کرینگی۔ آئی سی سی ورلڈ کپس کے میزبان ممالک کے فیصلے رواں برس ستمبر میں ہونگے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کو بھی آئی سی سی شیڈول میں دوبارہ انٹری مل گئی ہے۔ 2025ء میں ایونٹ کا دوبارہ انعقاد کیا جائے گا، جو ہر چار سال کے بعد دوبارہ کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد کم کر کے دس کرنا ایک متنازع فیصلہ تھا۔ ناقدین کا خیال تھا کہ یہ فیصلہ اس کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

تاہم آئی سی سی حکام نے اس وقت یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس فیصلے سے ’مس میچ‘ کا خطرہ کم ہے اور براڈکاسٹرز کی بھی یہی ترجیح ہے۔

 

 

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پولیس اور لٹھانی گینگ میں مذاکرات کامیاب، 2 مغوی اہلکاروں کے بدلے 7 افراد رہا

بدھ جون 2 , 2021
پولیس اور لٹھانی گینگ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دو مغوی اہلکاروں کے بدلے سات افراد کو رہا کر دیا گیا۔ لٹھانی گینگ نے مذاکرات کامیاب ہونے پر سونمیانی سے 7 روز قبل اغوا کئے گئے اہلکاروں عرفان اور ارشد کو چھوڑ دیا جبکہ پولیس نے بھی دو […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: