عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر، نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ صارفین کو 4 ارب 40 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 84 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ملے گا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

نیپرا حکام نے کہا ہے کہ میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پلانٹس چلانے سے 15 کروڑ 90 لاکھ روپے، ایل این جی کی قلت سے 6 کروڑ 55 لاکھ کا بوجھ پڑا، بہتر صلاحیت والے پلانٹس کم چلانے سے 14 کروڑ 93 لاکھ کا اضافی بوجھ پڑا، ایل این جی کی بہتات تھی مگر اس کو استعمال میں نہیں لایا گیا۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فرنچ اوپن: سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے پہلی کامیاب انٹری ڈال دی

بدھ جون 2 , 2021
فرنچ اوپن کے فلڈ لائٹ میچ میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے پہلی کامیاب انٹری ڈال دی، انہوں نے رومانیا کی حریف کمیلیا بیوگو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ تفصیل کے مطابق پیرس میں وبائی وائرس کے خطرات میں ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم جاری ہے۔ […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: