ملک میں 21 فیصد سے زائد شرح غربت حکومتی دعوے غلط ثابت کررہی ہے: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کررہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی معاشی بدحالی کو معاشی ترقی بنا دینے سے عوام کی قسمت نہیں بدلے گی، عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو پاکستان کے عوام مسترد کرچکے ہیں، پی ٹی آئی کیوں خیبرپختونخوا کے اعلی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے؟ شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ تشویشناک صورتحال کی جانب اشارہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا، ایسے میں فراڈ معاشی ترقی کی باتیں عوامی غم و غصے کو مزید بھڑکارہی ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ عمران خان کے اسٹیٹس کو کو توڑا جائے، معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیا لیا مگر انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، عوام کی قوت خرید بڑھی ہے: فواد چوہدری

منگل جون 1 , 2021
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، ‏بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: