رنگ روڈ سکینڈل: غلام سرور خان کے پریس کانفرنس کرنے پر وزیر اعظم خفا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی شکایت ملی تو ہم نے خود انکوائری کا آغاز کیا، اگر ہم نہ روکتے تو بڑا سکینڈل ہوتا۔ غلام سرور خان سے استفسار کیا کہ جب آپ کا نام نہیں تھا تو پریس کانفرنس کیوں کی؟

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ میرا نام سوشل میڈیا پر چل رہا تھا، اس لیے وضاحت دینا ضروری سمجھا۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرے خلاف سازش کی ہے۔ پنجاب حکومت کی تحقیقات اور ٹی او آرز میرے خلاف ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ابھی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آئی ہے، تحقیقات ہونا باقی ہے، آپ کا نام فیکٹ فائندنگ رپورٹ میں نہیں ہے، اطمینان رکھیں، میں معاملے کی خود انکوائری کر رہا ہوں۔

کابینہ اجلاس میں شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جائے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اتفاق کیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا وہاڑی کا خصوصی دورہ

بدھ مئی 19 , 2021
ثقلین مشتاق ۔ نمائندہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا بروز بدھ 19 مئی وہاڑی کا خصوصی دورہ میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: