کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی سے حادثات، 4 افراد جاں بحق

کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش سے کے الیکٹرک کا نظام ٹھپ ہوگیا۔ مختلف حادثات میں چار افراد جان سے گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں پول گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ کے الیکٹرک کے مطابق کم از کم 300 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

کراچی میں باران رحمت برسے اور بجلی نہ جائے ایسا ممکن نہیں، شہر میں تیز آندھی کے الیکٹرک کا نظام بھی لے اڑی۔ طوفانی ہواؤں اور بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

پی آئی بی، سہراب گوٹھ، صفورا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ سوسائٹی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہ فیصل، نیو کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، ناظم آباد میں بھی بجلی غائب رہی۔

کے الیکٹرک حکام نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ احتیاطی
طور پر فیڈرز بند کیے گئے ہیں، صورتحال معمول پر آنے کے بعد فیڈرز بتدریج کھول دیئے جائیں گے۔ کےالیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں بجلی بحالی کےلیے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

دوسری جانب طوفانی ہوائیں اور تیز بارش کے باعث دیوار گرنے اور دیگر حادثات میں بچے اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثات بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، شیر شاہ اور اورنگی ٹاؤن میں پیش آئے۔

آئی آئی چندریگر روڈ اور راشد منہاس روڈ پر سائن بورڈز گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔ طوفانی ہوائیں چلنے سے سکیم 33 گلزار ہجری میں درخت کر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے، این سی او سی کا فیصلہ

بدھ مئی 19 , 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: