او آئی سی رکن ممالک فلسطینی متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری قتل عام کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کو منظم عالمی سیاسی دباؤ ڈالنے کے علاوہ انسانی کاز کیلئے کام کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے پاکستان ہلال احمر پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لوگوں کو طبی ٹیموں، رضاکار، ادویات اور خیموں سمیت ضروری معاونت فراہم کرے۔

اپنی ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ میں نے پاکستان ہلال احمر سے فلسطین میں ہونے والے قتل عام کے متاثرین کی مدد کرنے کا کہا ہے۔ میڈیکل ٹیمیں ، رضاکار، سامان اور خیموں کا انتظام کریں۔ او آئی سی کے ممالک بین الاقوامی سیاسی دباؤ کو منظم کرنے کے ساتھ اِنسانی ہمدردی کے فروغ کیلئے بھی کام کریں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سعودی عرب نے سفری پابندیوں والے ممالک سے پاکستان کا نام نکال دیا

منگل مئی 18 , 2021
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مملکت کے شہریوں پر بھارت اور ایران سمیت 13 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزویلا، جمہوریہ کانگو ، بیلاروس اور افغانستان […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: