راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپےکی مبینہ کرپشن،چیئرمین نیب کا نوٹس

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

چیئرمین نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بدعنوانی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں اور کرپشن کے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

دوسری جانب خیال رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری مکمل ہوتے ہی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو عہدے سے ہٹا کر ڈی سی چکوال کو راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) شعیب کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اٹک علی اننان قمر کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے اے ڈی سی جی کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کو اے ڈی سی آر راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام تبادلے راولپنڈی رنگ روڑ سکینڈل کی تحقیقات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کو بھی اسی وجہ سے پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ کی تشویشناک صورتحال، شاہ محمود قریشی سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے

منگل مئی 18 , 2021
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کے سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے، سوڈان، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک جائیں گے۔ انقرہ ہوائی اڈے پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اسماعیل […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: