باؤلنگ اٹیک ناتجربہ کار، مجھے اور عامر کو افادیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں: وہاب

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ باؤلنگ اٹیک پر نظر ڈالیں تو تجربے کی کمی ہے تاہم میں اور محمد عامر تجربہ کار ہیں اور پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ ہمیں کسی پر اپنی افادیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

وہاب ریاض نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک سیریز کی بنیاد پر قومی ٹیم سے باہر نکالے جانے کے طریقہ کار سے مایوس تھا۔ وہ سلیکٹرز کی پسندیدہ فہرست میں شامل نہیں ہوسکتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ مجھ سے ایمانداری سے پوچھتے ہیں تو میں نیوزی لینڈ کے خلاف صرف ایک ہی بری سیریز کے بعد ڈراپ ہونے پر مایوس ہوا، زمبابوے کے خلاف، انگلینڈ میں اور اس سے پہلے بھی ہوم سیریز میں ٹاپ پرفارمر تھا۔

وہاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ باؤلنگ اٹیک تشکیل دیتے وقت تجربے اور نوجوان خون کا امتزاج ضروری ہے۔ اگر آپ پاکستان کے موجودہ بائولنگ اٹیک پر نظر ڈالیں تو اس میں تجربے کی کمی ہے تاہم میں اور محمد عامر تجربہ کار ہیں اور پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ ہمیں کسی پر اپنی افادیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، یہ سلیکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ ہمیں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کے ذریعے بتایا جارہا ہے کہ میری باؤلنگ فارم اچھی نہیں ہے، میں اس پر کام کر رہا ہوں اور آپ کو بہتری نظر آئے گی۔ 2021ء میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پراعتماد ہوں۔

 

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ناواگٸی بازار میں جھگڑے کے دوران فاٸرنگ میں 11 افرد شدید زخمی 1 شخص موقع پر جاں بحق

پیر مئی 3 , 2021
ریسکیو 1122 باجوڑ باجوڑ : (نمایئندہ خصوصی حمیم اللہ) ناواگٸی بازار میں جھگڑے کے دوران فاٸرنگ میں 11 افرد شدید زخمی 1 شخص موقع پر جاں بحق – ریسکیو 1122 باجوڑ: – ریسکیو 1122کنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیمز اور ایمبولینسیز بروقت موقع پر پہنچ گٸی۔ […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: