زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کی تیاریاں تیز، پلیئرز کی بیٹنگ، باؤلنگ کی پریکٹس

زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ نے تیاریاں تیز کر دیں، کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی جم کر پریکٹس کی، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لیکچر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹے فارمیٹ کے بعد طویل کرکٹ کا امتحان شروع ہو گا، قومی ٹیسٹ سکواڈ کی تیاریاں جاری ہیں، نئے فارمیٹ، نئے کمبی نیشن اورنئے پلان آ گئے، ہرارے میں دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشنز، نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پریکٹس کے دوران مشکل کیچز کی تربیت، فزیکل فٹنس میں خوب پسینہ بہایا، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، جیت کا جذبہ ابھارا، نوجوان کھلاڑیوں کا مورال ہائی کیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سترہ ٹیسٹ مقابلے ہوئے، دس میں قومی شاہینوں کو کامیابی ملی ، تین میں شکست ہوئی جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان ترقی پا گئے

بدھ اپریل 28 , 2021
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹرز کی رینکنگ جاری کر دی، محمد رضوان 5 درجے ترقی، بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔   زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے بعد آئی سی سی نے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، ڈیوڈ میلن پہلے نمبر پر […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: