مکس مارشل آرٹ مقابلہ، کامارو عثمان نے جارج میسوائڈیل کو ناک آؤٹ کر دیا

مکس مارشل آرٹ فائٹر کامارو عثمان نے فلوریڈا میں کھیلے گئے ایک مقابلے میں اپنے مدمقابل جارج میسوائڈیل کو ناک آؤٹ کرکے یو ایف سی والٹر ویٹ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

اس تاریخی فائٹ کو دیکھنے کیلئے 15 ہزار سے زائد شائقین سٹیڈٰیم میں موجود تھے۔ خیال رہے کہ کامارو عثمان اب تک 18 مرتبہ مسک مارشل آرٹ کے مقابلے جیت چکے ہیں۔

کامارو عثمان کا فائٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں مقابلے سے قبل ہی سب کو اپنی جیت سے آگاہ کر چکا تھا کیونکہ مجھے خود پر یقین تھا کہ میں یہ لڑائی ضرور جیتوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا شمار اس وقت مکس مارشل آرٹ کے بہترین فائٹرز میں ہوتا ہے۔

شکست کے بعد جارج میسوائڈیل کا کہنا تھا کہ میں اب تک لگ بھگ 50 کے قریب پرو فائٹس میں حصہ لے چکا ہوں لیکن آج تک کبھی کسی نے مجھے ناک آؤٹ نہیں کیا۔ عثمان نے اپنی طاقت سے مجھے سرپرائز کیا اور یہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ ضرورت سے زیادپ پراعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہی چیز میری شکست کا باعث بنی، میں فتح حاصل کرنے پر کامارو عثمان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ویمن ٹینس سٹٹ گارٹ اوپن، ایشلے بارٹی، سیمونا ہیلپ نے کامیابی سمیٹ لی

منگل اپریل 27 , 2021
 جرمنی میں ویمن ٹینس اسٹٹ گارٹ اوپن کوارٹر فائنل میں ایشلے بارٹی اور سیمونا ہیلپ نے کامیابی سمیٹ لی۔ جرمن اِنڈور ٹینس کورٹس پر ویمن سنگلز مقابلے کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ ایشلے بارٹی Ashleigh Bartyنے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلیسکووا Karolina Pliskovaکو دو ایک سے ہرا کر آؤٹ […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: