نئی قومی سپورٹس پالیسی پر وزارت بین الصوبائی رابطہ متحرک

نئی قومی سپورٹس پالیسی پر وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ متحرک ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں فیڈریشنز سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مطابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر ایڈمرل رئیر عبدالباسط بٹ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سیکرٹری اسکواش فیڈریشن گروپ کیپٹن طاہر سلطان اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ آصف زمان بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں قومی سپورٹس پالیسی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

سپورٹس بورڈ حکام کی جانب سے پالیسی کے سلسلے میں تجاویز پر سروسز سپورٹس بورڈ کے سربراہ اور سیکرٹری پی ایس ایف طاہر سلطان کو بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے اس موقع پر کہا کہ سپورٹس کو نصاب کا حصہ بنایا جانا چاہیے تا کہ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ سپورٹس فیڈریشنز کے ساتھ مل کر سپورٹس پالیسی تشکیل دیں گے تاکہ ملک میں کھیلوں کی صورت حال کو بہتر کیا جا سکے۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مکس مارشل آرٹ مقابلہ، کامارو عثمان نے جارج میسوائڈیل کو ناک آؤٹ کر دیا

منگل اپریل 27 , 2021
مکس مارشل آرٹ فائٹر کامارو عثمان نے فلوریڈا میں کھیلے گئے ایک مقابلے میں اپنے مدمقابل جارج میسوائڈیل کو ناک آؤٹ کرکے یو ایف سی والٹر ویٹ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ اس تاریخی فائٹ کو دیکھنے کیلئے 15 ہزار سے زائد شائقین سٹیڈٰیم میں موجود تھے۔ خیال […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: