روڈ سیفٹی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پی پر عملدرآمد پر "گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکرنڈ” میں آگاہی سیمینار

عبدالغني مگسي . نيوز رپوڻر

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر-ii سکرنڈ .

روڈ سیفٹی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پی پر عملدرآمد پر "گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکرنڈ” میں آگاہی سیمینار

سیکٹر کمانڈر قاسم افتخار وڑائچ کی جاری کردہ ہدایات پر اور ڈی ایس پی سید خاور معین کی زیر قیادت میں *گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکرنڈ* میں روڈ سیفٹی اور کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پی پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں کالج کی پرنسپل پروفیسر میڈم نجمہ کبیر، دیگر اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس حوالے سے موٹر وے پولیس سکرنڈ کے موبائل ایجوکیشن انچارج انسپیکٹر عظیم خان زرداری نے شرکاء کو ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کے متعلق مفید معلومات فراہم کی,
اور بتایا کہ پروگرام کا مقصد روڈ حادثات سے بچاؤ اور محفوظ ڈرائیونگ کے متعلق احساس اجاگر کرنا ہے۔

طالبات کو تعلیم و تربیت کے علاوہ سیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ مستقبل میں وہ معاشرے میں اپنا تعمیری کردار ادا کر سکیں۔
مزید کرونا کے متعلق بتایا کہ
کرونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے، اس سے لڑنے کیلئے واحد ہتھیار احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔
غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور نہایت ہی مجبوری و ضروری ہو تو دوران سفر صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ اپنی اور دوسرے مسافروں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں۔
پروگرام کے آخر میں شرکاء میں گفٹ ہیمپرس اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

عبدالغني مگسي . نيوز رپوڻر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خانیوال : ڈی پی او محمد علی وسیم کی سربراہی میں سی آئی اے کبیروالا کی انوکھی کاروائی

پیر اپریل 26 , 2021
ڈاکٹر غلام شبیر مغل . نمائندہ ای این این نیوز خانیوال خانیوال : ڈی پی او محمد علی وسیم کی سربراہی میں سی آئی اے کبیروالا کی انوکھی کاروائی خانیوال،کبیروالا میں موٹر سائیکل ڈکیٹ گینگ گرفتار جن سے چار موٹر سائیکل چار موبائل فون اور 30 بور دو پسٹل برآمد […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: