بھارت میں مزید 2 ہزار 806 ہلاکتیں، بنگلہ دیش نے بھی سرحدیں بند کر دیں

بھارت میں کورونا موت بانٹنے لگا، چوبیس گھنٹے میں مزید دوہزار آٹھ سو چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،نئی دلی اورممبئی میں ہر تیسرا شخص مہلک وائرس کا شکار ہے۔ بنگلہ دیش نے بھی بھارت کےساتھ سرحدیں بند کردی ہیں۔

بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں عروج پر، گزشتہ روز مزید تین لاکھ چوون ہزار افراد متاثر ہو گئے۔ یہ پانچوں روز ہے جب ساڑھے تین لاکھ افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ٹرینیں ہسپتالوں میں بدل گئیں، امیر بھارت چھوڑ کر نجی طیاروں میں باہر بھاگنے لگے۔

حالات اس قدر خوفناک ہیں کہ آکسیجن سلنڈرز کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، ہسپتالوں کے باہر آکسیجن کا انتظار کرتے مریض مررہے ہیں۔

مغربی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم کو حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اوور کانفیڈنٹ ہیں، جب کورونا پھیل رہا تھا تو نریندر مودی بنگال میں بغیر ماسک کے گھوم رہے تھے۔

دی اکنامسٹ نے کورونا کے محاذ پر ہندوستان کے تباہی کے دہانے پر پہنچنے کا احاطہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کس طرح حالات کا جواب دینے میں مودی حکومت کی ’’سستی‘‘ نے ہندوستان پر غم کےپہاڑ توڑ دیے ہیں۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری کا سلسلہ جاری

پیر اپریل 26 , 2021
ملک بھر میں مسلسل تیزی سے بڑھنے والی ڈالر کی قدر میں دوبارہ مہنگی ہو گئی۔ امریکی کرنسی کی قیمت میں 26 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ پورے ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: