‘جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا معیشت اتنی مضبوط ہوگی’

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا معیشت اتنی مضبوط ہوگی۔

کستان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوشی ہے پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے انقلابی اقدامات کیے، گندم کی امدادی قیمت کے باعث کسانوں کو 500 ارب روپے ملے، ہم جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا معیشت اتنی مضبوط ہوگی، کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گنے، چاول کی فصل سے کسان کو 2 سال میں 1100 ارب روپے ملے، جب فصل خراب ہوتی ہے تو کسان کے حالات خراب ہوتے ہیں، نہری نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار کم ہو جاتی ہے، چین سے بات کر کے ایگریکلچر کو سی پیک میں لے آئے ہیں، ایگریکلچر میں چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے، ہماری حکومت نے 2 بڑے ڈیموں پر کام شروع کیا، لائیو سٹاک شعبے کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارت میں مزید 2 ہزار 806 ہلاکتیں، بنگلہ دیش نے بھی سرحدیں بند کر دیں

پیر اپریل 26 , 2021
بھارت میں کورونا موت بانٹنے لگا، چوبیس گھنٹے میں مزید دوہزار آٹھ سو چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،نئی دلی اورممبئی میں ہر تیسرا شخص مہلک وائرس کا شکار ہے۔ بنگلہ دیش نے بھی بھارت کےساتھ سرحدیں بند کردی ہیں۔ بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں عروج پر، […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: