40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا کل سے آغاز

اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں 40 سال سے اوپر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا کل سے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ 40 سال یا اس سے اوپر کے ہیں تو رجسٹریشن کرالیں، 50 سال سے اوپر کے افراد کی واک ان ویکسین کل سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 70 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 452 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ میں 2 لاکھ 78 ہزار 545، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 77، بلوچستان میں 21 ہزار 743، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258، اسلام آباد میں 73 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 591 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 932 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 161 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 990، سندھ میں 4 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 134، اسلام آباد میں 665، بلوچستان میں 232، گلگت بلتستان میں 105 اور آزاد کشمیر میں 462 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

'جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا معیشت اتنی مضبوط ہوگی'

پیر اپریل 26 , 2021
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا معیشت اتنی مضبوط ہوگی۔ کستان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوشی ہے پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے انقلابی اقدامات کیے، گندم کی […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: