کورونا کے بڑھتے کیسز: سندھ حکومت کا صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر میں 20 فیصد ضروری سٹاف کو بلایا جائے گا، تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو 29 اپریل سے بند کر دیا جائے گا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں، صورتحال تشویشناک ہے، لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، لوگوں نے ذمہ داری سے کام نہ لیا تو حکومت سخت فیصلے کرے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 70 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 452 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ میں 2 لاکھ 78 ہزار 545، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 77، بلوچستان میں 21 ہزار 743، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258، اسلام آباد میں 73 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 591 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 932 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 161 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 990، سندھ میں 4 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 134، اسلام آباد میں 665، بلوچستان میں 232، گلگت بلتستان میں 105 اور آزاد کشمیر میں 462 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا کل سے آغاز

پیر اپریل 26 , 2021
اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں 40 سال سے اوپر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا کل سے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ 40 سال […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: