تھانہ صدر کی حدود بیوی کے قتل میں ملوث شوہر شاہد خان سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار

ذیشان ظہور ۔ انٹرنی رپورٹر

تھانہ صدر کی حدود بیوی کے قتل میں ملوث شوہر شاہد خان سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار

قتل و دیگر مقدمات میں گرفتار ملزمان کے متعلق ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور مجیب الرحمن کا ہمراہ ڈی ایس پی انوسٹی جاوید خان کے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ روز قبل تھانہ صدر کی حدود میں گولیاں میرا کھیتوں سے مسماۃ (ع) کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی۔ جسکو اپنے شوہر شاہد خان نے قتل کرکے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ مقتولہ کی والد کی مدعیت میں تھانہ صدر میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے ساتھ مدعی مقدمہ سے ملاقات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور نے سرکل ایس ڈی پی او صدر سجاد خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر و تفتیشی سٹاف کو جلد از جلد ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ہدایات دی۔ پولیس مختلف مقامات پر ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری رکھی ہوئی تھی کہ تفتیشی ٹیم کو اپنے ذرائع سے مقدمہ ملوث ملزم کی اطلاع ملی اطلاع کو مصدقہ جان کر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ صدر انسپکٹر سجاد نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزم شاہد خان ولد خانی زمان سکنہ نڑتوپہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش کے عمل کو پورا کرنے کے لئے ملزم کو سنئیر سول جج صاحب کی عدالت میں پیش کرکے 02 یوم جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ دیگر کاروائیوں کے دوران تھانہ سٹی و سرائے صالح میں شادی کی غرض سے لڑکیوں کو ورغلاء پھسلا کر اغواء کرنے کے 02 مقدمات کا اندراج ہوا۔ جس پر تفتیشی ٹیموں نے بروقت کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے مغویہ کو برآمد کرکے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمات میں اصل حقائق تک رسائی کے لئے تفتیش کے عمل کو میرٹ اور جدید سائنسی و تکینکی بنیادوں پر کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے اپنے تمام تروسائل بروئے کار لائیں تاکہ مظلوم کی دادرسی یقینی بنائی جاسکے۔

Internee Reporter ذیشان ظہور ہریپور

ذیشان ظہور ۔ انٹرنی رپورٹر

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سابق امیدوار اسمبلی وجنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی زیشان حیدر نے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزرا

بدھ اپریل 21 , 2021
عبدالماجد ۔ نمائندہ Enn سابق امیدوار اسمبلی وجنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی زیشان حیدر نے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزرا ، انصاف پبلک سیکرٹریٹ ہٹیاں بالا میں کارکنان سے ملاقاتیں کی اور جہلم ویلی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور کارکنان کو ہدایت کی کہ […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: